نئی دہلی: سائبر فراڈ اور آن لائن جرائم کے خلاف مرکزی حکومت نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3,718 موبائل ایپس کو بلاک کر دیا ہے۔ ان ایپس میں غیر قانونی لون ایپس اور دیگر مشتبہ ایپس بھی شامل ہیں۔
حکومت کے مطابق یہ کارروائی انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر (I4C) کے ذریعے کی گئی۔ سائبر جرائم کے خلاف کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں مشتبہ SIM کارڈز اور موبائل ڈیوائسز کے IMEI نمبرز بھی بلاک کیے گئے ہیں۔
11 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان روکا گیاحکومت کے مطابق سائبر فراڈ سے متعلق لاکھوں شکایات موصول ہوئیں، جن کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کے 11,158 کروڑ روپے سے زیادہ کے ممکنہ مالی نقصان کو روکا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ سائبر فراڈ کرنے والے افراد جعلی لون ایپس، فرضی سرمایہ کاری اسکیموں اور دیگر آن لائن طریقوں کے ذریعے لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ حکومت کا مقصد ایسی ایپس اور مشتبہ ڈیجیٹل نیٹ ورکس کے خلاف کارروائی کرکے عام شہریوں کو مالی فراڈ سے محفوظ رکھنا ہے۔
شہری بھی احتیاط کریں
حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نامعلوم ذرائع سے موبائل ایپس ڈاؤن لوڈ نہ کریں، غیر ضروری طور پر اپنی ذاتی یا بینکنگ معلومات شیئر نہ کریں اور کسی بھی مشتبہ لنک یا لون ایپ سے محتاط رہیں۔
INSIGHT URDU NEWS کے مطابق، سائبر فراڈ کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر صارفین کے لیے ضروری ہے کہ وہ کسی بھی مالی لین دین سے پہلے ایپ اور کمپنی کی تصدیق ضرور کریں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں